لاہور(آئی این پی ) لاہور ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 13 دکانیں، سٹورز اور میرج ہالز کو سیل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کہا کہ 11 دکانوں کو ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ چار ریسٹورنٹس اور 3 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
اے سی شالیمار نے 11 دکانوں و سٹوروں کو ایک لاکھ 13 ہزار 500 کے جرمانے جبکہ 6 دکانوں کو سیل کیا۔۔۔۔۔
بڑے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، 48ہزار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے چالان
لاہور(آئی این پی)لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان جاری ہیں ،5دن میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر48ہزار گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوچالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 12مقدمات درج کئے گئے اس کے علاوہ 50فیصدسے زائدسواریاں بٹھانے اورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر292گاڑیاں بندکی گئی۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرپانچدن میں 32 ہزار 657 موٹر سائیکلوں، 6306رکشوں،3103کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ 2738پبلک ٹرانسپورٹ ،1357منی مزدااور 877۔ٹرالرکاچالان کیاگیا، سی ٹی او لاہور کاکہناہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں