جہانگیر ترین کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔فردوس عاشق نے جہانگیر ترین کے خلاف محاذ کھول دیا

لاہور (آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن وزیراعظم قانون کی عمل داری چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین کے شکووں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بھی رولز آف لا پر یقین رکھتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

نے کہا کہ وزیراعظم قانون کی عمل داری چاہتے ہیں اور ان کیلیے عوامی مفادات ہی اولین ترجیح ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کوئی ورغلا نہیں سکتا، وزیراعظم عمران خان اپنے اور وزارت عظمی کے فیصلے خود کرتے ہیں۔۔۔۔۔

میں نہیں مانتا، یوسف گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا، رہنما پیپلزپارٹی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ یوسف رضا گیلانی نے اپیل میں موقف اپنایا کہ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر مجھے کامیاب چئیرمین سینیٹ قرار دیا جائے، سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں