کھانے کے تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ، شہریوں کی بڑی تعداد بوتلیں، گیلن اور تھیلیاں لیکر پہنچ گئی

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے قائد آباد آباد منزل پمپ کے قریب رات گئے سویا بین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثے میں ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد بوتلیں، گیلن اور تھیلیاں لیکر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد آباد سے داد چورنگی جانے والے لانڈھی روڈ پر تیل سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ہزاروں لیٹر سویا بین تیل سڑک پر بہہ گیا۔ حادثے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد

جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ عوام نے خطرات کے باوجود موقع غنیمت جان کر بوتلیں گیلن اور تھیلیوں کی مدد سے تیل جمع کرنا شروع کر دیا، یہ سلسلہ گھنٹوں تک چلتا رہا۔ تیل بہنے کے باعث بیشتر موٹرسائیکل سوار سڑک پر پھسل کر گرگئے۔ پولیس اور ٹریفک اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ نے سڑک پر مٹی ڈالنے کا عمل شروع کیا۔ ٹرک اور ٹینکر ڈرائیورز سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close