چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے، چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا

کریں گے، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، پنجاب بدل رہا ہے، ترقی آرہی ہے، تیزی سے خوشحال پاکستان کے سنگ میل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یاد رہے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔۔۔۔۔

غریبوں کی ڈوبی رقمیں واپس نکالنے کا حکم, چیئرمین نیب مظلوموں کی مدد کو نکل آئے

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب )کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز/کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف نیب میں جاری تحقیقات مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ متاثرین کو ان کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم بر وقت واپس کی جاسکیں، کسی بھی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے سے پہلے آئین اور قانونکے تما م تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے۔ بدھ کو قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیورو ز میں غیر قانونی ہائو سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیوں سے متعلق جاری نیب کی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کے علاقائی بیورو ز میں غیر قانونی ہا ئوسنگ /کوآپریٹوسوسائٹیوں سے متعلق تحقیقات کے نتیجہ میں متاثرین کو اربوں روپے کی رقوم نہ صرف واپس کی جا چکی ہیں جس پر متاثرین نے غیر قانونی ہائو سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیوں سے ان کی لوٹی گئی رقوم کی باعزت واپسی پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کاشکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض ہا سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیاں متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آٹ پلان اور این او سی کی منظوری اور مطلوبہ زمین نہ ہونے کے بغیر نہ صرف پر کشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام الناس کو مبینہ طور پردھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے اور جعلی فائلز بیچنے میں مصروف ہیں جو کہ ہا سنگ سوسائٹیز کے قوانین کی نہ صرف صریحا خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ شہروں کے ریگو لیٹرز کی مبینہ خاموشی اور قانون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال نہ کرنے اورفرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہیں۔چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز/کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف نیب میں جاری تحقیقات مقررہ وقت کے اندر

مکمل کی جائیں تاکہ متاثرین کو ان کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم بر وقت واپس کی جاسکیں۔مزید بر آں کسی بھی غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے سے پہلے آئین اور قانون کے تما م تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے۔ نیب عوام کو ان کے بہترین مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ جب تک کسی ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی نے قانونی طور پر متعلقہ ریگولیٹر سے منظوری حاصل نہ کی ہو اور اس کے پاس مطلوبہزمین اور قانونی طور پر تما م کاغذات موجود نہ ہوں اس وقت تک اپنی سرمایہ کاری اس جعلی ہاسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی میں نہ کریں کیونکہ نیب کوہا سنگ /کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بارے میں ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔جس کی وجہ سے نیب نے عوام کو متنبہ کرنا ضروری سمجھا ہے۔ مشتری ہوشیا ر باش۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close