حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار کو بڑا جمپ مل گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹائون کے ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 بلدیہ ٹان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے، 53 میں سے 23 امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔ایاین پی کے اورنگزیب خان اور جے یو آئی کے عمرصادق مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کے

حق میں دستبردار ہو گئے۔این اے 249 میں تحریک انصاف کے 11 امیدوار دستبردار ہوئے۔ حلقے میں اب مصطفی کمال، مفتاح اسماعیل، قادرمندوخیل اور حافظ مرسلین کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔۔۔۔۔ خدارا مجھے معافی دلوا دو، نواز شریف نےمقتدر حلقوں سے معافی دلوانے کیلئے کس سے رابطہ کر لیا؟ تہلکہ خیز انکشافات اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنے جارحانہ بیانے سے پیچھے ہٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے معافی دلوانے کے لیے ایک اہم شخص سے رابطہ کر لیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں اُس شخص کا نام بھی جانتا ہوں، وہ میرا دوست ہے ۔ انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے جس شخص سے معافی دلوانے کے لیے رابطہ کیا میں اُس کا نام جانتا ہوں، لیکن بتاوں گا نہیں، ورنہ میرے لیے مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہم سے مذاکرات کرنے کے لیے رابطہ کر رہی ہے، لیکن حقیقت میں یہ لوگ خود طاقتور لوگوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ سے پیوستہ برس پلیٹ لیس کی کمی کی وجہ سے ملک سے باہر لندن علاج کے لیے چلے گئے تھے، تاہم ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ ابھی واپس نہیں آئے۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، اور آئندہ چند ماہ میں وہ علاج کروا کر وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرے گا، میں اس کی زبان کھینچ لوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close