این اے 249کراچی ضمنی الیکشن: انتخاب سے قبل ہی ن لیگی رہنما مفتاح اسمٰعیل کو بھی کامیابی مل گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے حلقہ 249 ضمنی انتخاب میں اے این پی کاامیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے رہنما یونس بونیری کاکہناہے کہ اپنے امیدوارکومسلم لیگ ن کی حمایت میں دستبردارکرتے ہیں،ابھی پی ایم ڈی کااے این پی حصہ نہیں،امید ہے

رابطے بحال ہونگے اور اشتراک ہوگا،مفتاح اسماعیل اب ن لیگ اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ مجھے امید ہے کہ ن لیگ حلقہ میں جیتے گی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا، اسد عمر کو میرے حوالے سے بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہئے،انکاکہناتھا کہ میں مسلم لیگ ن شیر کے نشان پر الیکشن لڑرہا ہوں۔ مفتاح اسمٰعیل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق مفتاح اسماعیل کی وضاحت بھی آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے،میں ایک مارکیٹ میں گیا تھا، وہاں کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے،وہ نواز شریف کو چور کہہ رہے تھے، میں نے کہا نواز شریف کو چور مت کہیں، دوسری مرتبہ انھوں نے نوازشریف کو چور کہا تو میں نے کہا آپ خود چور ہیں، لیگی رہنما نے کہاکہ بہرحال مجھے گالی نہیں دینا چاہئے تھی، یہ میری غلطی تھی۔واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کی مارکیٹ میں مخالفین سے تکرار،نوک جھونک اورتلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتاح اسماعیل نوازشریف کوچورکہنے پر مشتعل ہو گئے اور گالی گلوچ کی۔کراچی کے حلقہ 249 ضمنی انتخاب میں اے این پی کاامیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے رہنما یونس بونیری کاکہناہے کہ اپنے امیدوارکومسلم لیگ ن کی حمایت میں دستبردارکرتے ہیں،ابھی پی ایم ڈی کااے این پی حصہ نہیں،امید ہے رابطے بحال ہونگے اور اشتراک ہوگا،مفتاح اسماعیل اب ن لیگ اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close