اعتزاز احسن بھی ن لیگ کیخلاف کھل کر سامنے آگئے، پی ڈی ایم سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اپنا موقف دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اے این پی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کے اتحاد کو ہائی جیک کرلیا ہے۔پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا الحاق نہیں بلکہ

اتحاد ہے۔ کوئی جماعت کسی کے ماتحت نہیں ہے، ایسے میں کسی ایک جماعت کو کیسے شوکاز نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تصحیک آمیز رویہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنان سے وضاحت مانگ سکتی ہیں۔شاہد خاقان عباسی دوسری جماعتوں سے وضاحت کرنے والے کون ہوتے ہیں، کوئی بھی انہیں کی وضاحت دے گا ،کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی نے اتحادی جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہو۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف میں صبر و تحمل نہیں ہے، مریم نواز کی خواہش ہوگی کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں مگر حکومت جانے دے گی ایسا فی الحال نہیں لگتا۔واضح رہے کہ وامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس کے ذریعے اے این پی کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ شو کاز نوٹس سیاسی جماعتوں کے اندر دیئے جاتے ہیں، پی ڈی ایم ایک سیاسی جماعت نہیں سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی میں جواب طلبی اور شوکاز نوٹس کا اختیار صرف اسفندیارولی خان کو ہے۔باچا خان مرکز میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، مرکزی ترجمان زاہد خان، چاروں صوبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ہمراہ طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد اے این پی اس نتیجے پر پہنچی کہ موجودہ صورتحال میں ہم پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close