اسلام اباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی موٹر سائیکل ریلی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی پی او سیالکوٹ کو ن لیگ کی موٹر سائیکل ریلی روکنے کے لیے
احکامات جاری کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج ڈسکہ میں ن لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی نکالی جانی ہے ، تاہم ڈسکہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی درخواست مستردکردی ، سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات 10اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا ، تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کافیصلہ سنادیا گیا ، جس میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے اور سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی درخواست مسترد کردی۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر قانون کی خلاف ورزیاں تو ہوئی ہیں اور الیکشن کے دوران فائرنگ سے 2 افراد قتل اور ایک زخمی ہوا ، الیکشن کمیشن ڈسکہ میں مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہا ، الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر فیصلہ دیا ، حلقے میں حالات خراب تھے ، یہ حقیقت ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ تمام پارٹیوں کو مقابلے کے لیے مساوی ماحول نہیں ملا ، ووٹرز کیلئے مقابلے کے مساوی ماحول کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ، 20 پریزائیڈنگ افسران کے اکٹھے فون بند تھے اور 20 کے 20 پریزائیڈنگ افسر اکٹھے واپس آگئے ، پریزائیڈنگ افسر کا غائب ہونا ، کیا ایسا پہلے کبھی ہوا؟۔علاوہ ازیں این اے 75 ڈسکہ میں ایک بار پھر سے ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے نیا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ، این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے نیا سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے ، جس کے تحت حلقے میں ضمنی الیکشن فوج کی سیکیورٹی میں کرایا جائے گا، اس مقصد کیلئے این اے 75 ڈسکہ میں 3 فیزز میں سیکیورٹی انتظامات ہوں گے ، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75میں پولیس پہلے ، رینجرز دوسرے اور پاک فوج تیسرے فیز میں تعینات ہوگی جب کہ فوج اور رینجرز جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں