سفری پابندیاں، اہم وفاقی وزیر کو بھی برطانیہ نے ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اہم وفاقی وزیر کو برطانوی ویزا دینے سے انکار کردیا گیا۔متعلقہ وزیر سے پہلے متعدد بار برطانیہ جا چکے ہیں۔وزیر نے سفری پابندی سے قبل ویزے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس معاملہ

ہے اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے۔تقریبا دو ہفتے قبل وفاقی وزیر کو برطانوی ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔سفری پابندی لگنے سے قبل وفاقی وزیر نے ویزے کے لیے اپلائی کیا لیکن برطانوی ہائی کمیشن نے انکار کر دیا۔برطانوی ہائی کمیشن نے معاملے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔مذکورہ وزیر اس سے قبل بھی کئی بار وزیر رہ چکے ہیں،اس وقت وہ ایک بڑے عہدے پر ہیں۔مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔ پاکستان ریڈ لسٹ میں شامل، پاکستانیوں کا برطانیہ میں داخل بند لندن (آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان سے متعلق برطانوی حکومت کے فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دے دیا،پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کو خط لکھ دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ناز شاہ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ اموات توبھارت، جرمنی اور فرانس میں ہورہی ہیں لیکن ریڈلسٹ میں ان ممالک کی بجائے پاکستان کو کیوں ڈالا، لگتا ہے بورس حکومت کورونا پرسیاست کھیل رہی ہے، برطانیہ نے کورونا کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جس کے تحت ایک ہفتے بعد کوئی پاکستانی برطانیہ میں داخل نہیں ہوسکے گا،فیصلے کے بعد پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کے کرائے بڑھ کر 2200سے 2400پانڈ تک پہنچ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی، سینئر صحافی نے دلائل دیتےہوئے بڑا دعویٰ کر دیا لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی نہ ہونے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت اور سینیٹ میں زیادہ ارکان ہیں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ سے خواہ مخواہ کی لڑائی نہیں چاہتی۔ سینئر تجزیہ کارطلعت حسین نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بڑے پرانے ہیں، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بڑی طاقتور اور مقبول تھیں، لیکن پھر بھی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرکے واپس آئیں، لیکن تعلقات سے مراد یہ نہیں سیاسی طور پرمکمل بچت ہوجائے گی۔آصف زرداری کے بڑے پرانے روابط ہیں، اس میں لڑائی ہونے کا امکان نہ ہونے کے

برابر ہےپیپلزپارٹی طاقت میں ہے، سندھ میں حکومت ہے سینیٹ میں زیادہ سیٹیں ہیں۔پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ اسٹیبلشمنٹ سے خواہ مخواہ لڑائی جاری رکھے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کیا لیکن یہ احمقانہ فیصلہ کیا ۔اتفاق کرتا ہوں کہ ثاقب نثار جیسے لوگ جج بن جاتے ہیں، ان کو سیٹ کا تحفظ حاصل ہوجاتا ہے اور وہ اس سیٹ کو اپنی کھوکھلی عزت کیلئے استعمال کرتے ہیں، صرف ثاقب نثار نہیں ایسے کئی لوگ ہیں۔لیکن ایک دن عہدے کا تحفظ ختم ہوجاتا ہے پھر احساس ہوتا ہے کہ اس بندے نے کیا کام کیے؟ حقائق قوم کو بتانے کی ضرورت نہیں، ان کو خود پتا ہے، اگر قوم کو حقائق نظر نہیں آرہے معاشی اور معاشرتی حقائق سمجھ نہیں آرہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، اور پھر کوئی بڑا حادثہ ہی سمجھائے گا۔بہت سارے لوگ ملک سے باہر ہیں، ان کے پیٹ بھرے ہوئے ہیں، وہپاکستانی سیاست کو باہر بیٹھ کرحقائق دیکھنا شروع کردیتے ہیں، کہتے ہیں کہ اتنے بھی حالات خراب نہیں ہیں، لیکن جب وہ پاکستان میں رہیں گے تو پھر پتا چلے گا لوگ کس طرح رہ رہے ہیں، اگر مہنگائی، بجلی گیس کے بل نہیں سمجھا رہے تو پھر پتا نہیں کیسے سمجھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں