وزیراعظم عمران خان کا خود رائیونڈ جانے کا اعلان، کونسی بڑی خوشخبری سنانیوالے ہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ 12اپریل کو رائے ونڈ جائیں گے جہاں وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12اپریل بروز پیر کو رائے ونڈ جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان تحصیل رائے ونڈ کے علاقہ موضع رکھ پاجیاں میں واقع پنجاب حکومت کی قبضہ گروپ سے چھڑائی گئی اراضی پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع

کے مطابق 196 کنال رقبہ پر تین مرلہ ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کا آغاز کیاجارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا اسلام آباد۔ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ کردی گئی ہے،خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو )سے جاری تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھا،پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق تمام چیف سیکرٹریز متعلقہ محکموں کے افسران، کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو معاملے کی سنگینی پر خصوصی ہدایات دینگے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قبضہ مافیا سے متعلق وہ شکایات جو کسی بھی عدالت میں زیر سماعت ہو ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی،نجی اراضی کے معاملات میں دونوں اطراف کی شنوائی ضروری ہو گی،قبضہ مافیا سے متعلق کی گئی شکایات پر کاروائی کی مد میں تمام چیف سیکرٹریز کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے پر افسران کا احتساب کیا جائے گا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے جہاں نجی اراضی پر قبضہ کا خاتمہ ہوگا وہاں سرکاری اراضی بھی قابضین سے واگزار کرائی جاسکے گی۔اس پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close