اسلام آباد()(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا اجلاس 11اپریل بروز پیر کو طلب کر لیا گیا۔پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں پارلیمنٹ سے استعفوں،پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس، این اے 249 ضمنی انتخاب، لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد اور مسلم لیگ(ن)کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا جائیگا۔اجلاس میں اے این پی کے بعد پیپلزپارٹی کا بھی پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے
سے متعلق فیصلے کا بھی امکان ہے۔بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 11 اپریل بروز اتوار دن ایک بجے بلاول ہاوس کراچی میں ہوگا ،کووڈ کی وجہ سے جو اراکین شرکت نہیں کر سکتے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے نوٹس یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کی عدالت سے اپیل اور پی ڈی ایم شامل ایسے حوالے گفتگو کی جائے گی۔ اجلاس میں کراچی این اے 249 ضمنی انتخاب، لاڑکانہ میں جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد اور پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار سمیت پنجاب میں مسلم لیگ نون کی سیاسی حکمت عملی پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ روابط، سیکنڈ کہنے اور بی ٹیم جیسے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، سی ای سی اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے آئندہ مستقبل اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے راہ جدا کرنے کے بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرنے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹرولنگ اور بیشکک کرنے پر سخت جواب دینے کا مطالبہ کرنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں