لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے عوام کی مفت ویکسینیشن کے سلسلے میں ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کے لئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی، پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل
پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کیلئے مزید سینٹر زبھی قائم ہوں گے۔ پی کے ایل آئی میں ویکسینیشن سنٹر فعال ہونے کے بعد لاہور میں ویکسینیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں، پنجاب حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کے لئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی، پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، پنجاب کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے، محض ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچاو ممکن ہے۔۔۔۔۔
منجدھار میں پھنسی کشتی کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں، فردوس عاشق اعوان کے چوکے چھکے
لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، منجدھار میں پھنسی اس کشتی کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منجدھار میں پھنسی لڑکھڑاتی، ہچکولے لیتی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں، اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پے درپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کر دیا ہے، عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں