پریذائیڈنگ افسر کہاں غائب رہے؟ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ معاملے کی سائنسی انکوائری کرانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا، ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کے لیے انکوائری افسر کا تقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوںگے، انکوائری افسر پریذائڈنگ افسران، سیکورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کریگا، انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران

صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا، انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا، انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا، رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کو عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا، انکوائری آفیسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔۔۔۔۔

جہانگیر ترین اوربیٹا علی ترین عدالت میں پیش، ضمانت میں توسیع کر دی گئی

لاہور (آئی این پی ) بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔ بدھ کو بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاونٹس کے معاملے پر کیس کی سماعت کی جس میں جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت میں پیش ہوئے ۔ شوگر ملز میں جعلی بینک اکاونٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین اور علی ترین کے ہمراہ ارکان اسمبلی چوہدری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، امیر محمد خان، غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ اور خرم لغاری بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close