میں نہیں بلاول بھٹو ذمہ دار ہیں, یوسف رضا گیلانی خود بری الذمہ ہو گئے

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی اے پی کے 4 ناراض ارکان نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ یا اپوزیشن لیڈر کی نشست میں دلچسپی نہیں تھی، بی اے پی کی حمایت حاصل کرنے کا

فیصلہ بھی پارٹی چیئرمین کا ہی تھا۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو برقرار رہنا چاہیے، پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ استعفوں سے مشروط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ غیرمتوقع طور پر سامنے آیا، استعفے دے دیے جائیں گے تو اس کے بعد کیا ہوگا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی)بھی استعفوں کے بعد کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھے گی۔۔۔۔۔

جے یو آئی کے ناراض رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(آئی این پی) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا، پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا، پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انتہائی طور پر اپنی سیاست کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، شوکاز نوٹس تو مسلم لیگ ن اور ان کے رہنماں کو ملنا چاہیے، محمد زبیر ملاقاتیں کرتے تھے انہیں تو کوئی شوکاز نہیں دیا گیا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ یقینا بڑی پارٹی تھی لیکن فضل الرحمان کو نمائشی رکھا گیا، پیپلزپارٹی نے بڑی ہوشیاری سے اپنے پتے کھیلے ہیں، ممکن ہے اب نئی سیاسی صف بندی ملک میں رونما ہوجائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close