حکومتی جماعت سے حمایت لینے کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو پر ذمہ داری عائد کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی حمایت لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی اے پی کے 4 ناراض ارکان نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ یا اپوزیشن لیڈر کی نشست میں دلچسپی نہیں تھی، بی اے پی کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ بھی پارٹی

چیئرمین کا ہی تھا۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو برقرار رہنا چاہیے، پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ استعفوں سے مشروط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ غیرمتوقع طور پر سامنے آیا، استعفے دے دیے جائیں گے تو اس کے بعد کیا ہوگا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی)بھی استعفوں کے بعد کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھے گی۔۔۔۔۔ صوبائی حکومت نے ہفتے میں 2 روزپبلک ٹرانسپورٹ بندکرنےکافیصلہ کر لیا، نوٹیفیکیشن جاری لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے ہفتے میں 2 روزپبلک ٹرانسپورٹ بندکرنےکافیصلہ کیا ہے،ہفتہ،اتواربین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی عائدکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل اتھارٹیز کو ارسال کردیاگیا جس کے مطابق پابندی کے دوران صرف میڈیکل اورایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی اجازت ہو گی،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ایک سے دوسرے صوبے جانیوالی گڈزٹرانسپورٹ کواجازت ہوگی،پابندی کااطلاق 10 اپریل سے ہوگا اورمتعلقہ سٹاف کوضروری اقدامات کی ہدایت کردی ۔ میڈیکل اورایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی اجازت ہو گی،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ایک سے دوسرے صوبے جانیوالی گڈزٹرانسپورٹ کواجازت ہوگی،پابندی کااطلاق 10 اپریل سے ہوگا اورمتعلقہ سٹاف کوضروری اقدامات کی ہدایت کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں