پنڈی گھیب میں پیدائشی معذور گھرانہ بے پناہ مشکلات کا شکار، مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

پنڈی گھیب (آئی این پی)ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کا ایسا گھرانہ جس کے چار بچے جن کی جوانی بھی ڈھل چکی پیدائشی معذور ہیں دو سال قبل والد کا انتقال ہو گیا ایک بوڑھی والدہ کا سہارا ہے ، بدر دین مرحوم کا یہ خاندان سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس کے گھر کے چار افراد دو لڑکے اور دو لڑکیاں جن کی عمریں 33 سے 45 سال کے درمیان ہیں پیدائشی طور پر معذور ہیں ان کی بوڑھی والدہ بچوں کی طرح ان کی

پرورش کر رہی ہیں تین بچے ایسے ہیں جو گھر کے صحن سے باہر نہیں جا سکتے ہیں ناکھاناخود کھا سکتے ہیں نہ کپڑے پہن سکتے ہیں سب سے بڑا لڑکا جس کا نام اختر رحیم ہے وہ ویل چیئر کے سہارے چلتا ہے ان چار معذوروں کا واحد سہاران ان کی بوڑھی ماں ہے جس کا کہنا ہے کہ میرے حقیقی بھائی بھی مجھے چھوڑ چکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ ذریعہ معاش چند مرغیاں ایک گائے اور دو بچھڑے اور چند کنال زرعی زمین ہے پرانے اور خستہ حال مکان جن کی چھتیں بارش کے دنوں میں ٹپکنے لگتی ہیں اس گائوں کے نمبر دار ضیاء اعوان ، سیکرٹری ممتاز ، ملک سلیمان اور سجاد احمد نے نمائندہ کو بتایا کہ یہ خاندان انتہائی قسم پرسی کی زندگی گزار رہا ہے ۔ یہ غریب عورت ہر الیکشن میں باقاعدگی سے ووٹ پول کرتی ہے لیکن آج تک کوئی منتخب نمائندہ داد رسی کے لئے ان کے گھر نہیں آیا اور نہ ہی کوئی امداد دی اور نہ ہی کسی ضلعی آفیسر کی نظر اس غریب اور لاچار خاندان پر پڑی ، اسی طرح اس گائوں کی زمینوں سے کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی پی او ایل کی میال آئل فیلڈ جو کہ اس گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہے اس نے بھی اپنے ویلفیئر فنڈ سے کچھ نہ دیا ۔ نمبر دار ضیاء اعوان نے میال آئل فیلڈ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ویلفیئر فنڈ سے ماہانہ کی بنیاد پر اس خاندان کے لئے وظیفہ مقرر کیا جائے اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اگر کوئی اس خاندان کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اس ٹیلیفون نمبر 0334-5284516 پررابطہ کرلیں ۔ ان کی امداد ان حقداران تک ضرور پہنچے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close