لودھراں(پی این آئی )پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی طرف ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا
تھا کہ جہانگیر خان ترین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے جس پر پی ٹی آئی جہانگیر ترین رہنما کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں