صوبائی حکومت نے ہفتے میں 2 روز پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ہفتے میں 2 روز پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہفتہ، اتواربین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل اتھارٹیز کو ارسال کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کے دوران صرف

میڈیکل اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک سے دوسرے صوبے جانیوالی گڈزٹرانسپورٹ کو اجازت ہوگی، پابندی کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا اور متعلقہ سٹاف کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ۔ پنجاب حکومت نے ہفتے میں 2 روز پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہفتہ، اتواربین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close