پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولنے کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کاتعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف احتجاج ختم ہو گیا،سپریم کونسل آف آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز

ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 تاریخ کو کھولیں گے ۔سپریم کونسل نے کہاہے کہ نویں سے بارہویں تک کی بھی تمام کلاسز12 اپریل سے کھول دی جائیں گی ،تمام کلاسز50 فیصد حاضری کیساتھ 12 تاریخ سے شروع کردی جائیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close