لاہور(آئی این پی ) ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کے بڑھتے پھیلا وکے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لواحقین کی ملاقات پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔ کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے لواحقین کی ملاقاتوں پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔ اس ضمن میں آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور پنجاب کے تمام سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور ہدایات کی گئی ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر پابندی کو یقینی بنائیں۔۔۔۔
اب دھاندلی نہیں ہو گی،وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر علی ظفر نے ملاقات کی جس میں مختلف قانونی امور اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ، انتخابات میں بدعنوانی اور پیسے کے استعمال کو روکیں گے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ، ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وبا، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور لارڈ نذیر کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں