اب دھاندلی نہیں ہو گی، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر علی ظفر نے ملاقات کی جس میں مختلف قانونی امور اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ، انتخابات میں بدعنوانی اور پیسے کے استعمال کو روکیں گے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے

کر چلے گی ، ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وبا، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور لارڈ نذیر کی ملاقات م…

چوہدری نثار متحرک ہو گئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ریلیف کیلئے کوششیں شروع کردیں

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہاہے کہ (ن)لیگ کے ناراض رہنما سینئر سیاستدان چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہے بلکہ وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کو باہر بھیجنے کیلئے پھر سے ڈیل کی کوشش کی گئی ، اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قاصد دو تین بار آچکے ہیں لیکن انہیں کورا جواب دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں