پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا

کراچی (آئی این پی ) پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرکے پرواز اڑانے سے روک دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراونڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پر صدر پالپا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ صدر پالپا سے پہلے

جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی تین ماہ سے معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، پالپا کے عہدیداروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔۔۔۔۔

حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے، الیکشن کمیشن کی رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو وارننگ، آئی جی پنجاب کو حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنااللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری کر دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ اور اویس لغاری نے 6 اپریل کو پی پی 84 کے دورے کا پروگرام بنا رکھا تھا، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدیدار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی کہ رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close