حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے، الیکشن کمیشن کی رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو وارننگ، آئی جی پنجاب کو حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنااللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری کر دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ اور اویس لغاری نے 6 اپریل کو پی پی 84 کے دورے کا پروگرام بنا رکھا تھا، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدیدار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے

آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی کہ رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔۔۔۔

سپریم کورٹ نے 72 سرکاری اداروں کے ملازمین کو مستقل کرنے کے کیس پر حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواکے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قردار دے دیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخواحکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ۔ پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close