اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواکے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قردار دے دیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخواحکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ۔ پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ دیا تھا۔۔۔۔
دیوسائی میں پہلی مرتبہ کیا ہو گیا؟ وزیراعظم نے دیوسائی میںکن سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کر دیں؟
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کے سکی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، پہلی مرتبہ دیو سائی میدان کو موسم سرما میں اسکینگ سے عبور کیا جاسکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کی ہیں، وزیراعظم کا دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں