دیوسائی میں پہلی مرتبہ کیا ہو گیا؟ وزیراعظم نے دیوسائی میں کن سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کر دیں؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کے سکی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، پہلی مرتبہ دیو سائی میدان کو موسم سرما میں اسکینگ سے عبور کیا جاسکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے

ٹوئٹر پر دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کی ہیں، وزیراعظم کا دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔۔۔۔۔

سب سے بڑا یو ٹرن،جے یو آئی نے تین صوبوں میں پی ٹی آئی سے اتحاد کرلیا

لاڑکانہ(آئی این پی ) مولانا فضل الرحمان کی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے تین صوبوں میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصا فکے ساتھ مل کر کرلاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا عوامی اتحاد تشکیل دیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماوں نے پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتحاد کے بعد حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی دو بڑی جماعتیں لاڑکانہ میں آمنے سامنے آگئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی نے لاڑکانہ میں پی پی کیخلاف بنائے جانے والے عوامی اتحاد میں قوم پرست تنظیموں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔ جے یوآئی لاڑکانہ کی قیادت عوامی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مہم شروع کرے گی۔ لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ اور رہنما امیربخش بھٹو جبکہ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں