ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے غور کیلئے اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے غور کیلئے اہم اجلاس آج این سی او سی میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم وصحت شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا جبکہ امتحانات کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس ضمن میں جو فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے

حکام اور این سی او سی کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔۔۔۔

اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں سکولوں کے اساتذہ کی حاضریاں چیک کرنے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سےوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام اساتذہ کی حاضری چیک کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔بلوچستان حکومت نے یہ مراسلہ ملازمین کے احتجاج میں اساتذہ کی شرکت کے پیش نظر ارسال کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں