نوازشریف کا عمران خان سے خفیہ اتحاد ؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے، پیپلز پارٹی کو تھوڑے ہی عرصے میں ن لیگ سے اتحاد کا تلخ تجربہ ہوگیا، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بی اے پی کے ووٹ لینےکی ضرورت نہیں تھی ، پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت حاصل تھی اس لئے اپوزیشن لیڈر بنانا اسی کا حق تھا، نواز شریف نے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر ز منتخب کروانے کیلئے خفیہ طور پر عمران خان سے اتحاد کیا، مریم نواز دلیر اور بہادر ہے مگر اس کے بھائی ڈرپوک اور بھاگے ہوئے ہیں، لیڈر باہر بیٹھا ہوتا ہے تو تحریکیں نہیں چل سکتیں، نواز شریف باہر پناہ گاہ میں بیٹھ گئے اور بیٹی کو خطرے میں ڈال دیاہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے خلاف 11 نکاتی چارج شیٹ جاری کردی،چارج شیٹ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے جاری کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب چودھری منظور نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے ہمیں نوٹس دیا توپنجاب چیپڑر کے صدر کو نوٹس دونگا۔ان کاکہناتھا کہ لانگ مارچ سے پہلے پی ڈی ایم کااجلاس کیوں نہیں بلایا گیا،پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟سینیٹ میں پی پی امیدوارراجہ عظیم کو انتظارکرایاگیا۔چودھری منظورنے کہاکہ انتظار کراکے پی ٹی آئی کے ساتھ مک مکاکس کے کہنے پر کیا ،کے پی میں ن لیگ نے عباس آفریدی کوکیوں لڑایا ،عباس آفریدی کو لڑانے کی وجہ سے وہ خود اورفرحت اللہ بابر بھی ہار گئے ، جنرل سیکرٹری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیساتھ کیاگیا سینیٹ معاہدہ کیوں توڑا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close