لاہور (پی این آئی) آخر کار وہی ہوا جس کا ڈر تھا، لاہور میں کمشن ڈرائیور نےشہری کو کچل کر جان لے لی۔لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور نے ایک شہر ی کو کچل دیا، پولیس نے 14 سالہ ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔لاہور پولیس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں 14سالہ ڈرائیور عبداللہ طارق گاڑی چلا رہا تھا اور اس کی گاڑی کی رفتار تقریباً 120کلو میٹر تھی ۔
ٹی ایم اے کا ملازم ارشد بھٹی گاڑی کی ٹکر سےموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کمسن ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں