پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے ہلاکت خیز، کورونا نے کتنے افراد کی جان لے لی؟

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ 24 گھنٹے پاکستان میں کورونا کےحوالے سے ہلاکت خیز رہے اور 103 شہری کورونا کے باعث جان سے گئے۔ کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) )کے مطابق ملک میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3953 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 103 ہلاکتیں ہوئیں۔پاکستان کے

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد رہی۔۔۔۔۔

گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس نے مزید کتنے افراد کی جان لے لی؟

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید تین افراد کی جان لیتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 2687 تک پہنچادی ہے اور 12343 ٹیسٹ کروائے جانے پر 665 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد تعداد 2687 تک پہنچ گئی جو 1.8 فیصد شرح اموات بنتی ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 مریض صحتیاب ہوئے جو اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 140812 ہوچکے ہیں جوکہ 95 فیصد شرح بحالی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 7335 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7021 گھروں میں، 4 آئسولیشن مراکز اور 310 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 283 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 35 کو وینٹی لیٹرزپر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 665 نئے کیسوں میں سے 503 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 190، ضلع شرقی 166، ضلع وسطی 65 ، ضلع کورنگی 31 ، ضلع غربی 26 اور ضلع ملیر 25 شامل ہیں جبکہ حیدرآباد میں 40 ، بدین 24 ، شہید بینظیر آباد 12 ، جامشورو 11 ، سانگھڑ 10 ، دادو ، اور ٹنڈو الہیار 6-6 ، گھوٹکی 5، خیرپور اور شکارپور 4-4، لاڑکانہ ، قمبر اور ٹنڈو محمد خان 3-3، ٹھٹھہ اور مٹیاری 2- 2 ،سکھر ، سجاول اور عمرکوٹ ایک ایک کیسز ہیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close