اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں سکولوں کے اساتذہ کی حاضریاں چیک کرنے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سےوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام اساتذہ کی حاضری چیک کرکے

رپورٹ ارسال کی جائے ۔بلوچستان حکومت نے یہ مراسلہ ملازمین کے احتجاج میں اساتذہ کی شرکت کے پیش نظر ارسال کیا ہے۔۔۔۔۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا سے سندھ میں داخلہ بند کیاجائے،ورنہ کورونا کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے، سندھ نے مطالبہ کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ نے کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہر طرح کا سفر بند کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔پریس کانفرنس میںسندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا صورتحال پر سندھ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا والے حالات نہیں، پنجاب اور کے پی سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے کیونکہ لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا، صحیح اقدام نہیں کیے تو خدشہ ہے کہ سندھ میں بھی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close