پی ڈی ایم کی باتوں کا جواب نہ دیا جائے، وزیراعظم کی حکومتی ترجمانوں کو ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا۔پیر کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، شوگر مافیا کے خلاف

پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے، سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، رمضان میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں، اہم ترین اپوزیشن جماعت نے علیحدگی اختیار کر لی حیدرآباد (پی این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں، پیپلزپارٹی سیکولر اور ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں۔حیدرآباد میں تعزیتی اجتماع سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ اللہ جب کسی قوم سے راضی ہوتا ہے تو اچھے لیڈر سے نوازتا ہے، اللہ جب ناراض ہوتا ہے تو برے اور بدکردار لیڈروں سے نوازتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہر جگہ ظالم لیڈر ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ اپنے اداروں کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا افسوسناک ہے، ہم سٹیٹ بینک کسی حالت میں آئی ایم ایف کو نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کبھی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک اسٹیج پر آکر بہن بھائی بنتے ہیں، یہ اپنی ذاتی مفادات کیلئے ایک ہوجاتے ہیں، قوم کیلئے نہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں، پیپلزپارٹی سیکولر اور ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی حمایت کی ہے جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے جماعت اسلامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں