برطانوی سیاستدان نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھادیا

لندن(آئی این پی)برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جیمز فرتھ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھادیا،جیمز فرتھ نے برطانوی وزیر خارجہ پریتی پٹیل کو خط لکھ کر سوال کیا ہے کہ کورونا کی صورتِ حال بھارت، فرانس، جرمنی اور خود برطانیہ میں پاکستان سے زیادہ خراب ہے، بتایا جائے پاکستان کو کن وجوہات پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا،برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں سے پاکستانی

نژاد برطانوی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، میرے حلقے میں بہت سے لوگ پاکستان سے ہیں جو کہ رمضان کے موقع پر پاکستان جانا چاہیں گے لیکن حکومتی فیصلے سے ان کی مشکلات بڑھیں گی۔ ہمسایہ ملک کورونا سے متاثر دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا، بڑے بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا نئی دہلی (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی وبا میں تیزی سے اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے بعد پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 796 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 796 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ بھارت میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران گزشتہ برس ستمبر میں سب سے زیادہ 99 ہزار 181 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ امریکا میں پہلی بار ایک لاکھ کیسز گزشتہ برس نومبر میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں