نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کرکے باہر گئے،سینئر پی پی رہنما نے ثبوتوں کی موجودگی کا بھی دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما نبیل گبول نے ن لیگ پر بڑے الزامات عائد کر دیے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے نواز شریف الزام عائد کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہر

گئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے، ملاقاتیں چل رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کے گروپ کوبھی واپس لینےکیلئےتیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں۔نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے یانہیں نقصان کسی کانہیں ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہتی تونقصان مسلم لیگ ن کاہے ہمیں پی ڈی ایم میں نہیں رکھناچاہتےتوفضل الرحمان اعلان کردیں، اعلان کامطلب ہو گا ہم نے پی ڈی ایم کونہیں چھوڑابلکہ ہمیں نکالاگیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف بیماری پر باہر گئے تھے وزیراعظم نے منظوری دی تھی، کابینہ کی منظوری سےنوازشریف کوباہربھیجاگیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں دوبارہ کہتا ہوں مریم نواز باہر نہیں جائیں گی حکومت بےشک مریم نواز کا پاسپورٹ لےکرسمندرمیں پھینک دے، مریم نواز کا بیرون ملک جانےکاکوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ سینٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزت اختلاف بنائے جانے کے بعدپیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان دوریاںبڑھ گئیں اور بعدازاں بات اتنی شدت اختیار کر گئی کہ دونوں جماعتوں میں لفظی گولا باری شروع ہو گئی۔ حتی کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دے دیا، دونوں پارٹیوں کے رہنماوں نے اپنے کارکنان کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے منع کیا، تاہم یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close