میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کریں، طلبا کا احتجاج زور پکڑ گیا، بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی )میٹرک اور انٹر کے طلبہ نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور بورڈ کی جانب سے طلبہ کو آگاہ کیا گیا تھاکہ میٹرک امتحان کا آغاز 4 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

12 جون سے ہو گا۔بورڈ کے اعلان کے بعد طلبہ کی بڑی تعداد نےپنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ کورونا لاک ڈاون کے تحت سکول بند ہونے سے سلیبس کور نہیں کروایا گیا،سلیبس کور نہیں ہے تو امتحانات کیسے دیں؟ طلبہ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close