مسلم لیگ (ن)کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، اہم رہنما نے ہنگامی پریس کانفرنس کرکے استعفیٰ دیدیا

ٹنڈ والہ یار (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ کی زیادتیوں کے سبب پارٹی سے دل برداشتہ ہو چکا ہوں۔

صوبائی صدر سندھ میں تنظیم سازی کے سلسلے میں کوئی مشاورت نہیں کرتے بلکہ پارٹی میں اقربا پروری کو جنم دے چکے ہیں اورپارٹی کو مضبوط کرنے کی بجائے سازش کے تحت تباہ کر رہے ہیں۔حال ہی میں تنظیم سازی کے سلسلے میں کیے جانیوالے فیصلے غیرقانونی اور غیرآئینی طور پر کیے گئے، تنظیمی عہدے ایسے افراد کو دیئے گئے ہیں جو پارٹی کو ہمیشہ کمزور بنانے میں مصروف رہے ہیں، اس لئے احتجاجاََ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close