بغیر امتحانات کے اگلی کلاسزمیں پروموٹ؟ وزیر تعلیم نے طلبا کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی )صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال بغیر امتحانا ت بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، امتحان آگے بھی بڑھانے پڑے تو بڑھائیں دیں گے،مگر امتحانات ضرور ہوں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ

سندھ میں کورونا وائرس کی وہ صورتحال نہیں ہے جو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اورجاتے ہیں،سندھ کے بارڈر پرمسافروں کی سکریننگ مشکل کام ہے، احتیاط نہ کی تو سندھ میں بھی صورتحال بگڑ سکتی ہے، کچھ پیشگی اقدامات کیے ہیں،وفاق سے بھی مدد کاکہا ہے۔ کل نوٹیفکیشن کے ذریعے آٹھویں کلاس تک تدریسی عمل معطل کیا گیا ہے، سکولوں کی بندش کچھ عرصے کے لئے ہے، سٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے سکول بند کرنے کی رائے دی تھی۔ سکولوں کو اوقات کار کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ، موجودہ صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، ا ن حالات کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے نہیں استعمال کیا جارہاہے۔ حکومت سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ تعلیمی نقصان ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close