گاڑی رجسٹر کرانے ایکسائز آفس نہ آئیں، تو پھر کیا کریں؟

اسلام آباد(آئی این پی ) ایکسائز آفس نے کوروناوائرس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں عوام کے لیے اہم سہولت فراہم کردی، شہری عملے کو اب گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایکسائز آفس اسلام آباد نے اہم اقدامات اٹھائے۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گھر جا کر سہولتیں فراہم کریں گے، آن لائن اپائنمٹمنٹ حاصل کی جاسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی رجسٹر یشن کے لیے بھی آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کرنی ہوگی۔ ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ شہری عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کارڈ صرف سہ پہر 3سے شام 7بجے تک دیے جائیں گے۔۔۔۔۔

پی ڈی ایم نے شوکاز نوٹس دئیے ہیں لیکن پیپلزپارٹی ۔۔۔۔۔ یوسف رضا گیلانی نے کیا بات کہہ دی؟

اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دئیے ہیں تاہم اب تک اس کا جواب نہیں دیا۔ سینیٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فی الحال ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ابھی تک پی ڈی ایم نے ہمیں شوکاز نوٹس دئیے ہیں جس کا ہم نے جواب نہیں دیا، ہمارے جواب کے بعد جو صورتحال بنے گی اس پر رائے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close