ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا، تعداد 50 سے زائد ہو گئی

پشاور(آئی این پی ) صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے، پختونخواہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹر محمد رفیق انتقال کر گئے، محمد توفیق پولیس سروسز اسپتال میں ڈینٹل سرجن تعینات تھے۔ پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد توفیق گھر

پر قرنطینہ میں تھے۔ ڈاکٹر توفیق کے انتقال کے بعد پختونخواہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔۔۔۔۔

فردوس عاشق اعوان کو بڑا ریلیف، کیس خارج کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن سے فردوس عاشق اعوان کو ریلیف مل گیا، این اے 75 ڈسکہ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ کیا فردوس عاشق اعوان حلقہ میں گئی تھیں؟، وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے حلقہ کے باہر پریس کانفرنس کی تھی۔ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سینئر وکیل موجود نہیں، کمیشن مزید وقت دے،ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جونیئر وکلا کو موقع ملے توکیس پڑھ کر آیا کریں، واپس جا کر اپنی موکل کو بتانا کہ کیس جیت آیا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close