اپوزیشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی، پی ڈی ایم نے بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اوراے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔پی ڈی ایم کے اسیکرٹری جنرل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کی منظوری سے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز واٹس ایپ کیے ہیں جس کی اصل کاپی آج سینیٹ اجلاس کے دوران دی جائے گی۔ نوٹس میں پوچھا گیا ہے

کہ آپ نے حکومتی بینچ سے لوگ لے کر اپوزیشن لیڈر کی کرسی حاصل کی ہے، یہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے خلاف ہے، اس حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کا ہوگا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جواب کے لیے 7 دن دیے ہیں، جو جواب آئے گا اسے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی پی کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ سی ای سی سے پوچھ کر بتائے وہ استعفے دے گی یا نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی نہیں ہوگی۔اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو شو کاز نوٹس بلاول بھٹو زرداری کے نام اور اے این پی کا شو کاز نوٹس اسفند یار ولی کو بھجوایا گیا ہے۔۔۔۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو خط لکھ کر خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کےحوالے سےالیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے۔اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے سیاسی رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مختلف انداز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ یا انتخابی عمل میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ الیکشن کمیشن کےخط میں مزید کہا گیا ہےکہ کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر یا مشیر حلقے کا دورہ نہ کرے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو حلقے کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن حمزہ شہباز نے اس کے باوجود این اے 75 کا دورہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں