کس بڑے شہر میں کورونا کیسوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی؟

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں کورونا کیسز میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے جب کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا

کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے جب کہ اسکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری کا نظام وضع کر لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے مقامی طور پر بنائے جانے والے وینٹی لیٹرز کیلئے جائزہ نظام تیار کرلیا،وینٹی لیٹرزبنانے کیلئے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کی درخواست پاکستان انجینئرنگ کونسل کو دی جائے گی،ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹرزکی مقامی طور پر تیاری کیلئے لائسنس کی درخواست بھی لازمی قرار دی گئی ہے، ڈریپ مینو فیکچرنگ لائسنس اور مصنوعات کی رجسٹریشن کی اجازت دے گا،مقامی طور پر تیار ہونے وینٹی لیٹرز کا تکنیکی جائزہ مکمل کیا گیا ہے،کلینیکل آزمائش مکمل ہونے کے بعد وینٹی لیٹرزبنانے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close