مریم نواز عمران خان پر برس پڑیں صبح اٹھ کر آپ جہاد پر نہیں، غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ صبح اٹھ کرآپ جہاد پر نہیں جاتے،عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہیں،ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح آپ غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں، آپ پر 22کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اس کو جہاد کا نام دینے پر فتوی لگنا چاہیے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذرا باہر نکلو

اور اپنے بنی گالا کے300کنال کے محل سے دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں…………………… ۔۔۔۔۔

فواد چوہدری کوسیاسی خانہ بدوش قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات و سینٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش ہے کل تک صدر آصف علی زرداری کو فواد چوہدری نیلسن منڈیلا کہتے تھے ،آصف علی زرداری حکومتی وزرا کے اعصاب پر سوار ہیں ،پلوشہ خان نے کہا کہ سابق صدر پر تنقید کر کے فواد چویدری اپنا سیاسی بونا قد بڑا نہیں کر سکتے،نااہل وزیراعظم و اس کے کرپٹ وزرا کو کو جلد حکومت سے باہر کریں گے،آصف علی زرداری نے بی بی کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کو بچایا تھا،ضمنی انتخابات و سینٹ میں بدترین شکست سے حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری پی پی پی کی فکر چھوریں اور اپنی مانگے تانگے کی نااہل حکومت کی فکر کریں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close