فواد چوہدری کوسیاسی خانہ بدوش قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات و سینٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش ہے کل تک صدر آصف علی زرداری کو فواد چوہدری نیلسن منڈیلا کہتے تھے ،آصف علی زرداری حکومتی وزرا کے اعصاب پر سوار ہیں ،پلوشہ خان نے کہا کہ سابق صدر پر تنقید کر کے فواد چویدری اپنا سیاسی بونا قد بڑا نہیں کر سکتے،

نااہل وزیراعظم و اس کے کرپٹ وزرا کو کو جلد حکومت سے باہر کریں گے،آصف علی زرداری نے بی بی کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کو بچایا تھا،ضمنی انتخابات و سینٹ میں بدترین شکست سے حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری پی پی پی کی فکر چھوریں اور اپنی مانگے تانگے کی نااہل حکومت کی فکر کریں ۔۔۔۔

مریم نواز یا بلاول بھی اگر کال کریں تو ۔۔۔۔
لائیو کال سیشن کے دوران کیا ہوا؟
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے لائیو کال سیشن کے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور نائب صدر مسلم لیگ( ن) مریم نواز پر طنز کیا،انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا کارکن بھی وزیراعظم کو کال کرکے سوال پوچھ سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو بھی اگر کال کرتے ہیں، تو وزیراعظم ان سے بات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close