مریم نواز یا بلاول بھی اگر کال کریں تو ۔۔۔۔ لائیو کال سیشن کے دوران کیا ہوا؟

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے لائیو کال سیشن کے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور نائب صدر مسلم لیگ( ن) مریم نواز پر طنز کیا،انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا کارکن بھی وزیراعظم کو کال کرکے سوال پوچھ سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو بھی اگر کال کرتے ہیں، تو وزیراعظم ان سے بات کریں گے۔۔۔۔

ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کا روزگاربچایا جائے،
بجلی کے ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی ہوئی ،
گورنر اسٹیٹ بینک نے اعتراف کر لیا
اسلام آباد(آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ جس وقت ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پاس گئے، اس وقت معاشی حالت خراب تھی،گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رضا باقرنے کہاکہ کورونا کی پہلی اوردوسری لہرمیں حکومت اوراسٹیٹ بینک نے اقدامات کیے، جس وقت ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے اس وقت معاشی حالت خراب تھی، کوئی بھی ملک خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، جوپالیسیاں پاکستان کے حق میں ہونگی ان ہی پرعمل کریں گے،ان کا کہنا تھاکہ لوگوں کوفکرتھی کہ پالیسی ریٹ بڑھ نہ جائے، مانیٹری پالیسی سے معیشت کو سپورٹ ملی، ہمارا فوکس ہے کہ لوگوں کا روزگاربچایا جائے اور اس کو مدنظررکھ کرآئی ایم ایف سے بات کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینکنے کہاکہ بجلی کے ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی ہوئی جبکہ عمران خان کی حکومت میں پالیسی ریٹ 13فیصد پہلی مرتبہ نہیں ہوا، سال 2008اورسال 2010میں بھی پالیسی ریٹ 13فیصد ہوا تھا،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مستقبل قریب میں شرحِ سود میں اضافہ نہیں دیکھ رہے، اگر شرحِ سود میں اضافہ کرنا پڑا تو تیزی سے نہیں بلکہ آہستہ آہستہ کریں گے۔۔۔۔

close