لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے، عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں پی ٹی آئی لیڈر نے اپیل کر دیا

لاہور (آئی این پی)وزیر ہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کورونا کے حوالے سے ملک مکمل لاک ڈان کا متحمل نہیں ہو سکتا،اسی تناظر میں حکومت پنجاب ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے عوام کو سرکاری محکموں کی جانب سے خدمات کا حصولِ بھی بلا تعطل جاری رہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی محفوظ طریقے سے چلتی رہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے

دوران عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور رش والی جگہوں سے پرہیز یقینی بنائیں توکورونا سے محفوظ رہا جا سکتا۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کو صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کم کیا جا سکتا ہے۔ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہونے تک احتیاط ہی بہتر ین عمل ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر ا علی عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے،ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہے جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،کوشش ہے کہ کارو باری سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر وبا کے پھیلا کو روکا جا سکے جس کے لئے ضروری ہے کہ عوام ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کریں۔ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close