اسٹیٹ بنک کے متعلق بل پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے ، اجازت نہ دینے کا اعلان

نارووال(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے متعلق بل پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے حکومت نے پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں ہیں ،معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے ۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی تین سال کی کارکردگی یہ بتا رہی ہے

کے آپ نے جہاد عوام کی ترقی ،خوشحالی ،سی پیک ،قوم کی خود مختاری اور یکجہتی کے خلاف کیا ہے اور آپکی وجہ سے بائیس کڑور عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور جتنا قرضہ آپ لے چکے ہیں اسے کون ادا کرے گا؟ آپ نے ا ڑھائی سالوں میں مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ قرضے سے زیادہ بوجھ تلے دبا دیا ہے جبکہ مسلم لیگ کا لیا ہوا قرضہ پیداواری قرضہ تھا جس سے موٹر ویز ،بجلی کے منصوبے اور سی پیک کو چلایا گیا لیکن تحریک انصاف کے تمام لیے ہوئے قرضے غیر پیداواری ہیں ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کے کیوں کے یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں ہے بائیس کڑور عوام کا ملک ہے کسی کو اس کے مستقبل سے کھلوارڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے دوسری طرف آپ کہتے ہیں کے پچھلے سب چور تھے میں کیا کروں ساری دولت وہ باہر لے گئے ہیںیہ کون سی دیانت داری ،ایمانداری ہے جس کی سزا بائیس کڑور عوام بھگت رہی ہے اصل دیانت دار تو پچھلے تھے وہ عوام کی خدمت کرتے تھے آپ مافیا کے لیڈر ہیں جن سے آپ ڈونیشن لیتے ہیں اور ان تمام اداروں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں جنہوں نے اسے چیک کرنا ہوتا ہے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کے وزیر خزانہ کبھی پیپلز پارٹی سے اور کبھی مشرف کی ٹیم سے نکال کے لے آتے ہیں پی ٹی آئی کی ٹیم کدھر ہے جس پر آپ نے قوم کو گمراہ کیا تھا آپ صرف الزام تراشیاں کر سکتے ہیں حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کے اس حکومت نے عوام کو بچانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جبکہ حکومت کو چاہیے تھا کے چار سے پانچ کڑور ویکسین خریدتی یہ کشکول لے کر بھیک مانگتے رہے جس کے نتیجہ میں چین کی طرف سے جو گفٹ میں ویکسین ملی اس کے علاوہ پاکستان نے کوئی کورونا کی ویکسین حاصل نہیں کی ،پاکستان کی عوام آپ کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے آپ صرف اپوزیشن کر سکتے ہیں آپ خدارا ستعفی دیں اور گھر جائیں کیونکہ جس تیزی سے آپ پاکستان پر قرضہ ڈال رہے ہیں اس میں ہمارا مستقبل گروی رکھا جا رہا ہے آپ کی لڑائی نواز شریف کے ساتھ ہے اس کی سزا عوام کو نہ دیں یہ ملک ان کو چلانے دیں جنہوںنے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس کی معیشت کو بہتر کیا تھا اور وہ صرف مسلم لیگ (ن) ہی ہے ہمارے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہے ہم اس ملک کو دوبارہ اس کے پیروں پر کھڑا کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close