کراچی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان منصوبہ حتمی منظوری کیلئے اسلام آباد بھیجوا دیا گیا

چکوال(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے ایک ماسٹر پلان منصوبہ حتمی منظوری کیلئے اسلام آباد بھیجوا دیا گیا ہے، کراچی اس وقت ملک کا وہ خطہ ہے جہاں پر ہر زبان، نسل اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور مذہبی اڑھائی کروڑ عوام موجود ہیں۔ سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو کراچی جو پہلے ہی کچہرہ منڈی بن چکا ہے وہاں پر سانس لینا مشکل

ہوجائے گا۔ اتوار کو وہ شدید اللہ اعوان کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جو یہاں دارالعرفان منارہ میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت کراچی میں سب کچھ اور بہت کچھ ہورہا ہے مگر سیاست نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کراچی ایک بین الاقوامی شہر کی صورت میں سامنے آیا تھا جس کو نظر لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی ، مذہبی ، علاقائی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے قانون سازی کے ذریعے کراچی کی باگ دوڑ انکے حوالے کردی جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کو کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈالنا ہوگا بصورت دیگر کراچی کا مستقبل شدید خطرے میں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں