پیپلز پارٹی اور ن لیگ روایتی لڑائی میں کھل کر سامنے آگئے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

چکوال(آئی این پی )وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ( ن) لیگ اپنی ماضی کی روایتی لڑائی میں کھل کر سامنے آگئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے آئندہ تین چار روز میں اہم فیصلہ ہونگے ،پنجاب حکومت اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جن میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل اور نئی قانون سازی کر کے فوری طور پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے، تین چار روز میں

صورتحال واضع ہوگی۔ وہ دارالعرفان منارہ میں تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیرا عوان کے صاحبزادے شدید اللہ اعوان کی دعوت ولیمہ میں میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ دعوت ولیمہ میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن، سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم پی اے شہریار اعوان، چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر،حاجی شیر خان ڈائریکٹر ایچ ایس کے، ملک اسد نواز منارہ، اوور سیز فورم کے چیئرمین ملک محی الدین اعوان،سابق چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان، علی ناصر بھٹی، پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین کرولی، بانی چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر، ملک زاہد مبارز لاوہ، ملک حفیظ انجم، میجرجنرل(ر) حافظ مسرور ، بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی، سابق یونین ناظم ملک اشرف بھلیال، حاجی ظفر اعوان وعولہ کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم کا انجام ہوچکا ہے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنی ماضی کی روایتی لڑائی میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کی معیشت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت کا تعین کرلیا ہے اور جس کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close