ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی، مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن ایکدوسرے کو نوٹسز دے رہی ہے، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن 370کی واپسی تک بھارت کیساتھ تجارت نہیں ہوسکتی، رمضان المبارک میں عمران خان خود مہنگائی کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے، عمران خان نے مریم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے صاف انکار کردیاہے۔ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی

جانب سے 20موٹرسائیکلز اور دوایمبولینسز پاکستان کے حوالے کرنے کی ایک مختصرتقریب اسلام آبادمیں ہوئی۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے آج زبردست کام کیا، سوالات کے جوابات دیئے ہیں،چھوٹے چھوٹے مسائل کو سن کر حوصلہ افزائی ہوئی عوام کی۔ہفتے میں ایک بار سننی چاہئے فون کالز ،اسلام آباد میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،ہم سب کو ماسک پہننے چاہئیں،اپوزیشن ایک دوسرے کو ہی نوٹس دے رہی ہے،اسلام آباد کا موسم اچھا ہے آج یہاں کوئی اپوزیشن نہیں ہے ،میں کہتا تھا یہ اسلام آباد نہیں آئیں گے، آپ لوگ نہیں مانتے تھے،مولانا اور مریم کو اللہ پاک صحت دے،عمران خان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کام کرنا ہے، شیخ رشید نے کام کرنا ہے،وزیراعظم بنیادی چیزوں کو رمضان میں خود دیکھیں گے،سورج مغرب سے نکل سکتا ہے جب تک کشمیر پر قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی،مقبوضہ کشمیر کے کشمیری کا پسینہ بہئے گا تو پاکستانی کا خون بہئے گا،پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے۔پی پی اور ن لیگ الگ الگ راستے پر چل پڑی ہیں،تحریک لبیک سے معاہدہ ہے کل وزیراعظم سے مل کر قومی اسمبلی میں ڈرافٹ لے کر جائیں گے، کریک ڈاون شروع ہو گا مہنگائی کے خلاف۔چور سارے اندر جائیں گے،باڈرز مینجمنٹ کو وزارت داخلہ دیکھتی ہے دونوں طرف سے جرنیل اگر مل کر کہیں کہ گولہ باری نہیں کریں گے تو اچھی بات ہے،ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے مریم نواز کی کوئی درخواست نہیں آئی،عمران خان سے پوچھا کہ مریم نواز کی درخواست آئے تو کیا کریں تو وزیراعظم نے صاف انکار کر دیاایف آئی اے کو بنیادی تبدیلیاں لانے جا رہے ہیں،منی لانڈرنگ، احتساب کے کیسز کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں،جہانگیر ترین کے قریب نہیں صرف عمران خان کے قریب ہوں۔مجھ سے جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا،آصف زرداری چھاتی کے ساتھ لگا کر تاش کھیلتا ہے،کوئی آر پار نہیں ہو رہا۔

پی ڈی ایم چھ ماہ اور تیاری کریں، لاہور کے جلسے کے بعد پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close