پشاور(آئی این پی)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونامریضوں کوآکسیجن کی کمی کاسامنا،آدھی رات کوکویڈکمپلیکس میں آکسیجن کی سپلائی اچانک متاثرہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم نے کہا ہے کہ آدھی رات کو کورونا کمپلیکس میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں اور نرسز نے ہنگامی طور پر مریضوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کیا ، آکسیجن کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے معمولی فالٹ آتے
رہتے ہیں۔ محمد عاصم نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد د سو سے تجاوز کرچکی ہے ،جس کے بعد مریضوں کیلئے500بستروں پرمشتمل بلڈنگ کومختص کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں