وہاڑی(آئی این پی) محکمہ اینٹی کرپشن کی مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کے خلاف کارروائی،48ایکٹر کا رقبہ واگزار کروالیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن کی سرابرہی میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے زاہد دولتانہ سے 48ایکٹر کا رقبہ واگزار کروایا ہے۔ رقبے کی کل مالیت 10کروڑ ہے، دولتانہ خاندان نے 15سال سے نہری زمین پر قبضہ کررکھا تھا۔ رقبے میں کاشت کی گئی گند م
کی فصل کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے زاہد دولتانہ کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں